برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کرسمس کے سلسلے میں ہسپتال کا دورہ ،ْ

بچوں سے گپ شپ کی برطانوی شہزادے اور شہزادی کو دیکھ کر ننھے مریض بیحد خوش ہوئے ،ْچہرے بھی خوشی سے کھل اٴْٹھے

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:59

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کرسمس منانے بچوں کے اسپتال پہنچے اور خوب گپ شپ کی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز شہزادی ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے نہ صرف لندن کے ہسپتال کا دورہ کیا بلکہ وہاں موجود ننھے مریضوں سے خوب گپ شپ کی اور کرسمس کی مناسبت سے منعقد کی گئی ورک شاپ میں بھی شرکت کی۔دوسری جانب برطانوی شہزادے اور شہزادی کو دیکھ کر ننھے مریض بھی بیحد خوش ہوئے اور انکے چہرے بھی خوشی سے کھل اٴْٹھے۔

متعلقہ عنوان :