فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایڈزبارے شعور و آگاہی واک کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام جمعرات کے روز ایڈز کے حوالے سے شعور و آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹی کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی کی زیر قیادت منعقد کی گئی واک میں ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور طلبہ نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے مختلف شعبوں کا چکر لگایا جبکہ شرکاء نے بینرز ، فلیکس اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ایڈز کی وجوہات ، علامات ، تشخیص اور علاج کے بارے میں مختلف نعرے درج تھے۔

واک کے اختتام پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کے دوران بتایا کہ ایڈز کے پھیلائو کی مختلف وجوہات ہیں جن میںسب سے اہم انتقال خون اور جنسی بے راہ روی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خون کے عطیات لیتے اور دیتے وقت اس کی مکمل سکریننگ کروانی چاہئے ، گلی محلوں میں بیٹھے عطائی ڈاکٹر ایک سرنج سے کئی کئی مریضوں کو انجکشن لگانے ، ہیئر ڈریسرز کی دکانوں پر ایک ہی استرے اور ایک ہی بلیڈ سے کئی کئی شیو بنانے کا عمل بھی ایڈز کے پھیلائو کا باعث بن رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایڈز کا مرض لا علاج نہیں تاہم جب مریض شعور و آگاہی نہ ہونے اور معاشرے میں رسوائی کے خوف سے علاج معالجہ میں تاخیر کرتے ہیں تو بیماری پیچیدہ صورت اختیار کر لیتی ہے جس کے بعد اس کا علاج ممکن نہیں رہتا۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہر شخص کو ہر 6ماہ بعد اپنے خون کی سکریننگ کروانی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :