سعودی عرب کا 40 ہزار شہریوں کو شعبے صحت میں ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان

جمعہ 14 دسمبر 2018 11:42

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سعودی وزارت صحت ، وزارت محنت و سماجی بہبود، فروغ افرادی قوت فنڈ اور سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل نے 40 ہزار مقامی خواتین و حضرات کو 10سے زیادہ صحت شعبوں میں ملازمتیں فراہم کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مذکورہ 10 شعبوں نے مقامی شہریوں کو ملازمت دینے والی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔ وزارت کے مطابق اس معاہدے پر عملدرآمد 2019ء سے کیا جائے گا اور2020ء تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یادداشت پر دستخط کے لئے منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ ، وزیرمحنت احمد الراحجی او ردیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :