خراب جسمانی گھڑی سے کینسر بھی ہوسکتا ہے، ماہرین
اگر کسی شخص میں موجود، قدرتی جسمانی گھڑی درست طور پر کام کرنے کے قابل نہ رہے تو وہ موٹاپے سے لے کر کینسر تک، مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ رپورٹ
جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50
(جاری ہے)
اگر جسمانی گھڑی ٹھیک کام کررہی ہو تو یہ خودکار نظام بھی درست طور پر کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہم صحت مند رہتے ہیں۔
اس کے برعکس اگر یہ گھڑی خراب ہوجائے تو ہمارے لیے، سونے جاگنے کے خراب معمولات سمیت، صحت کے متعدد مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ خلوی مرکزے (سیلولر نیوکلیئس) کے اندر پایا جانے والا ایک پروٹین ’’ایچ این ایف 4 اے‘‘ (HNF4A)، اگر درست طور پر کام کررہا ہو تو جسمانی گھڑی بھی ٹھیک رہتی ہے۔ لیکن اگر یہ پروٹین خراب ہوجائے یا اپنا کام صحیح طرح سے کرنے کے قابل نہ رہے تو صحت کے کئی ایک مسائل اور ان گنت بیماریاں ہمیں گھیر سکتی ہیں جن میں موٹاپا اور چھاتی کا سرطان (بریسٹ کینسر) بطورِ خاص تشویشناک ہیں۔ اس تحقیق میں جاپان کی ناگویا یونیورسٹی کے علاوہ امریکا کے اسکرپس انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین شریک تھے۔یاد رہے کہ آج کے زمانے میں موٹاپے کو بھی خطرناک امراض میں شامل کیا جاچکا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر سے لے کر دل کی کئی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔ ایچ این ایف 4 اے پروٹین کے حوالے سے یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پروٹین کے یہی اثرات انسانوں پر بھی واقع ہوتے ہیں۔ایچ این ایف 4 اے پروٹین کیوں خراب ہوجاتا ہی ماہرین نے اس کا ذمہ دار ہمارے جدید طرزِ حیات (لائف اسٹائل) کو قرار دیا ہی: دن میں غیر ضروری طور پر سونے، پوری پوری رات جاگنے اور ایک سے دوسرے براعظم تک تیز رفتار سفر وغیرہ کے باعث جسمانی گھڑی میں اچانک آنے والی تبدیلیوں کے باعث یہ پروٹین خرابی کا شکار ہوتا ہے۔اس ضمن میں ہم اتنا ضرور کرسکتے ہیں کہ اپنے سونے جاگنے کے معمولات کو منظم رکھیں تاکہ ہماری جسمانی گھڑی متاثر نہ ہو اور اپنا کام درست طور پر کرتی رہے۔ بصورتِ دیگر، ہمیں انواع و اقسام کی بیماریوں کیلیے تیار رہنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.