ْمصری صدر اور ابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ ،علاقائی امور کی پیشرفت پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں کا مصر اور امارات کی عوام کے درمیان تاریخی امتیازی روابط کو مضبوط بنانے پر زور

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:03

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زائد آل نہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت میں علاقائی امور میں پیش رفت اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مضبوطی جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی کے مطابق رابطے میں دو طرفہ دلچسپی کے حامل علاقائی امور میں پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوا ہے ، اس کے علاوہ دنوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے مصر اور امارات اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی امتیازی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔