عالمی ماحولیاتی کانفرنس، معاہدہ طے پا گیا

اتوار 16 دسمبر 2018 15:40

وارسا۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 24 میں ایک نئے عالمی معاہدے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ پولینڈ کے جنوبی شہر کاٹوویٹس میں منعقدہ کانفرنس کے آخری روز دو سو ممالک کے مندوبین نے اس نئے معاہدے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

معاہدے میں 2015ء میں طے پانے والے عالمی موسمیاتی معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ہفتے کی شب منظور کیے گئے 156 صفحاتی معاہدے میں شامل ممالک ضرر رساں گیسوں کا اخراج کم کرنے اور انہیں مانیٹر کرنے کے طریقہ کار پر متفق ہو گئے ہیں۔معاہدیکے مطابق غریب ممالک کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :