سوڈان کے صدر کا شام کا ایک روزہ غیر اعلانیہ دورہ

پیر 17 دسمبر 2018 13:35

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سوڈان کے صدر عمر البشیر غیر اعلانیہ دورے پر اچانک دمشق پہنچ گئے جہاں انہوں نے شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں سربراہان نے شام اور خطے کی صورت حال پر تبالہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وہ کے مطابق گزشتہ روز بشار الاسد اور عمر البشیر نے بات چیت کے دوران باور کرایا کہ کئی عرب ممالک کو درپیش حالات اور بحران اس امر کے متقاضی ہیں کہ اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی مشترکہ عمل کو یقینی بنایا جائے۔عمر البشیر اتوار کے روز ہی سوڈانی دارالحکومت خرطوم واپس لوٹ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :