جاپان کی سیاحت کرنے والے غیرملکیوں کی تعداد 3کروڑ تک پہنچ گئی

پیر 17 دسمبر 2018 13:35

جاپان کی سیاحت کرنے والے غیرملکیوں کی تعداد 3کروڑ تک پہنچ گئی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) جاپان کی وزارت نقل و حمل اور سیاحت نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ جاپان کی سیاحت کرنے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جبکہ ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کی میزبانی کے سال 2020ء کے لئے حکّام کے ذہن میں اِس سے بھی زیادہ بڑا ہدف ہے۔ وزارت نقل و حمل اور سیاحت کے وزیر کے اِچی اِشی ای نے کہا ہے کہ ہم 2020ء تک 4 کروڑ کے حکومتی ہدف کو پٴْورا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اس مقصد کے لئے زیادہ سے زیادہ غیرملکیوں کو جاپان کی جانب راغب کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔