ویلنگٹن ٹیسٹ، انجیلو میتھیوز اورکوسل مینڈس کی ناقابل شکست سنچریاں، اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچا لیا، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن، سری لنکا نے کیویز کے خلاف دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناکر مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل کرلی، کوسل مینڈس اور انجیلو میتھیوز کی چوتھی وکٹ پر ناقابل شکست 246 رنز کی شراکت داری قائم، انجیلو میتھیوز 117 اور کوسل مینڈس 116 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود، چوتھا روز بلے بازوں کے نام رہا، کیویز بائولرز پورا دن کوئی کھلاڑی آئوٹ نہ کرسکے

منگل 18 دسمبر 2018 13:13

ویلنگٹن ٹیسٹ، انجیلو میتھیوز اورکوسل مینڈس کی ناقابل شکست سنچریاں، ..
ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن، سری لنکا نے کیویز کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناکر مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اسکی ابھی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس نے میچ کے چوتھے روز انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز بائولرز کی خوب دھنائی بھی کی اور اپنی اپنی ناقابل شکست سنچریاں بھی مکمل کیں۔ اس سے قبل میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کو اننگز کی شکست کا سامنا تھا تاہم دونوں کھلاڑیوں نے ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 246 رنز بناکر اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچا لیا جو اب تک چوتھی وکٹ پر سری لنکا کی دوسری بڑی شراکت داری ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے چوتھے روز آئی لینڈرز انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس کیویز بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور کیویز کوئی کھلاڑی آئوٹ نہ کرسکے۔ منگل کو ویلنگٹن ٹیسٹ کے چوتھے سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 20 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کوسل مینڈس 5 اور انجیلو میتھیوز 2 رنز پر کھیل رہے تھے۔ میچ کا چوتھا روز بلے بازوں کے نام رہا۔ کیویز بائولرز پورا دن کوئی کھلاڑی آئوٹ کرنے میں ناکام رہے، کوسل مینڈس اور انجیلو میتھیوزنے انتہائی محتاط اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پورا دن کیویز بائولرز کی خوب دھنائی بھی کی، دونوں کھلاڑیوں نے ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 246 رنز بنائے جو اب تک چوتھی وکٹ پر سری لنکا کا دوسری بڑی شراکت داری ہے تاہم اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ناقابل شکست سنچریاں بھی سکور کیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو 3 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز تک پہنچا دیا اور یوں آئی لینڈرز کو کیویز کی پہلی اننگز کے سکور 578 رنز کے جواب میں مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی ابھی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 259 بنالئے تھے اور اسکو کیویز کے خلاف مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ 7 وکٹیں ابھی اسکی باقی تھیں۔ کوسل مینڈس ناقابل شکست 116 اور انجیلو میتھیوز ناقابل شکست 117رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ میچ کا چوتھا روز بلے بازوں کے نام رہا کیویز بائولرز کوئی سری لنکا کھلاڑی آئوٹ نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :