دین اسلام کی اصل روح عقیدہ ختم نبوت ہے اور اسی عقیدہ پر پختہ ایمان ہی اسلام کی بنیاد ہے، مولانا حبیب الرحمن ترمذی

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

بالاکوٹ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ممتاز عالم دین،مذہبی سکالر مولانا حبیب الرحمان ترمذی نے کہا ہے کہ دین اسلام کی اصل روح عقیدہ ختم نبوت ہے اور اسی عقیدہ پر پختہ ایمان ہی اسلام کی بنیاد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد شہدائے اہلحدیث بالاکوٹ میں منعقدہ سالانہ ختم نبوت عظیم لشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے جید علمائے کرام حافظ جابر،مولانا ارشد حسین شاہ،مولانا سید ریاست حسین شاہ،مولانا عبد المقیت،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما اور اہلحدیث یوتھ فورس کے صوبائی صدر خیبر پختونخواہ مولانا سرفراز خان فاروقی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت میں کسی قسم کا شک گویا پورے دین کو منہدم کرنے کے مترادف ہے لہذا ختم نبوت کا عقیدہ بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اس کے بغیر کسی کا بھی عقیدئہ و ایمان مسلمانوں کے نزدیک معتبر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں وضاحت کی کہعقیدہ ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے آخری نبی اور آخری رسولﷺ ہیں، اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیا کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے اور اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی 100سے بھی زیادہ آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سرفراز خان فاروقی کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو نہ منصب نبوت پر فائز کیا جائے گا اور نہ ہی منصب رسالت پرکوئی فائز ہو سکتا ہے،انہوں نے بتایا کہقرآن حکیم میں عقیدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق موجود ہے، خود نبی اکرمﷺ نے اپنی متعدد اور متواتر احادیث میں انا خاتم النبیین فرماکرختم نبوت پرمشتمل آیات قرآنی کی تفہیم فرمائی ہے۔

متعلقہ عنوان :