طلبا کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہے، کمشنر راولپنڈی

پیر 24 دسمبر 2018 19:34

راولپنڈی 24دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن و چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ چکوال جودت ایاز نے ڈی سی چکوال عبدالستارعیسانی کے ہمراہ کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ چکوال کے سالانہ یوم ِ والدین کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نئے تعمیر ہونے والے کیڈٹ ہاسٹل کا افتتاح بھی کیا۔

بعد ازاں تقر یب میں شر کت کر نے والے طلباء سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملکی تر قی میں علم کی اہمیت کو نا گز یر جا نتے ہوئے سب سے ز یادہ تو جہ ہما رے آ نے والی نسلوں کی تعلیم و تر بیت پر مر کوز کر نے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں جہاں حکو مت تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے اور مطلو بہ تعلیمی سہولیات فراہم کر نے کے لئے کو شاں ہے و ہیں طلباء کی بھی ذ مہ دا ری ہے کہ وہ اپنے وا لد ین و اسا تذہ کی امیدوں رپر پورا اتر نے کے لئے دن رات محنت کریں۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی نے مزیدکہا کہ پرائیویٹ اداروں کازیادہ فیسیں وصول کرنے کے باوجود معیارتعلیم بلند نہیں ہے جبکہ کیڈٹ کالجزتعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت ،ہم نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس میں بھی رہنمائی کرتے ہیں اورکیڈٹ کالجز میں کھیلوں کے میدان ایک صحت مند معاشرے کی ضمانت ہیں ۔سا لا نہ یو م والدین کی اس تقر یب میں پرنسپل کیڈٹ کالج پروفیسر مہر محمد اعجاز، پروفیسر ملک محمد خان، پروفیسر محمد یوسف صدیقی، پروفیسر ابراہیم خلیل، پروفیسر سعد افضل خضری، پروفیسر منیر الحق ،پروفیسر اورنگ زیب خان کے علاوہ طلباء اور ان کے والدین خصوصی طور پرمدعو تھے جبکہ بہت سی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی کیڈٹ کالج چواسیدن شاہ چکوال کے سالانہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت کی۔

اس مو قع پر پرنسپل پر وفیسر مہر محمد اعجاز نے خطبہ استقبالیہ میں کالج کے سالانہ نتائج، کیڈٹس کی تعلیمی کارکردگی اور کالج میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ پیش اور کہا کہ نصا بی ساتھ ساتھ غیر نصا بی سر گر میوں میں بھی ہمارے جو ان کسی سے کم نہیں ضرورت صر ف منا سب پلیٹ فارم مہیا کر نے اور ان کی صلا حیتوں کو نکھر نے کا مو قع فراہم کر نے کی ہے۔ کیڈٹس نے پریڈ ، جمناسٹک ، پی۔ٹی اور کراٹے شو میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔ مہمانِ خصوصی نے کیڈٹس کے جوش و جذبہ اور تقریب میں بے مثال کارکردگی کو بھر پور انداز میں سراہا۔

متعلقہ عنوان :