موسمی فلو کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

جمعہ 4 جنوری 2019 15:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام موجودہ موسم میںموسمی فلو کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کیلئے آگاہی سیشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمدآصف شہزاد نے موسمی فلو کی علامات اوراحتیاط کے طریقوں سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اورمختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنے بریفنگ کے دوران بتایا کہ انفلوائزا تیزی سے پھیلنے والی سانس کی بیماری ہے اور یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں باآسانی منتقل ہوجاتا ہے ۔انہوںنے انفلوائنزا کے پھیلائو اورشک کی صورت میں احتیاط اورعلاج معالجہ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طالب علموں کوموسمی فلو سے بچانے کیلئے آگاہی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسمی فلو سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آگاہی سیشن کے انعقاد کامقصد تعلیمی اداروںمیں انفلوائنزا سے بچائو کیلئے احتیاط کا پیغام عام کرنا ہے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے کہا کہ تعلیمی اداروںمیں شیڈول ترتیب دیکرطالب علموںکوموسمی فلو سے بچائو اوراحتیاط کے بارے میںآگاہی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :