پہلا نیا ناظم آبا د انٹر اسکول فٹ بال، زیڈ ایم اسٹا ر کی مسلسل دوسری فتح ، ٹاپ 4 میں رسائی
جمعہ 11 جنوری 2019 19:38
(جاری ہے)
نالج ان پبلک اسکول اور دی میگنس اسٹار اسکول کے درمیان لیگ کا پہلا میچ 1-1 گول برابر رہا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس دیا گیا تھا۔
مہمان خصوصی حامد بھائی نے فاتح ٹیم کے شاہ زیب کو خوبصورت گول اسکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر سر شاہنواز بھی موجود تھے۔ نیا ناظم آباد کے خوبصورت فٹ بال اسٹیڈیم کی سرسبز فیلڈ پر جاری ٹورنامنٹ کے گروپ "سی" میں زیڈ ایم اسٹا ر اکول نے مد مقابل اے ایم پی ایس اے اسٹار کے گول پوسٹ پر آغا ز ہی سے کئی خطر ناک حملے اور میچ پر گرفت مظبوط رکھی۔ زیڈ ایم اسکول کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسٹرائیکر عثمان نے کھیل کے 19 ویں منٹ میں ایک مشکل زاویہ سے بنایا اور میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔ گروپ "ای" میں نالج ان پبلک اسکول نے حریف برائیٹ اسکول کو 1-2 سے شکست دے کر اپنا کھاتے میں مزید 3 پوائنٹس بنا کر پوائنٹس کی تعداد کو 4 کر لیا۔ نالج ان پبلک اسکول کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کو اسٹیڈیم میں موجو دشائقین فٹ بال کی بڑی تعداد نے سہراہا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اسٹرائیکر شاہ زیب نے 12 ویں منٹ میں گیند کو جال کے حوالے کر کے اپنی ٹیم کو1-0 سے آگے کردیا۔ پہلے میچ کے ہیرو جعفر نے 20 ویں منٹ میں گیند کو جال میںڈال کر اپنی ٹیم کی برتری کو 0-2 سے ڈبل کر دیا۔ وقفہ پر فاتح KIPS اسکول کو 0-2 کی برتری حاصل تھی۔ کھیل کے دوسرے دورانیہ میں برائیٹ اسٹار اسکول کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی حکمت کو تبدیل کیا، گول کے خسارے کو کم کرنے کیلئے KIPS اسٹار پر دبائو ڈالا اور دوسرے ہاف کے 19 ویں منٹ میں حنیف نے شاندار گول کر کے خسارے کو2-1 سے کم کردیا اور ریفری محمد کلیم کی فائنل وصل پر یہی اسکور رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.