جرمنی میں اسلام اور مہاجرین مخالف جماعت کی نگرانی میں اضافہ

بدھ 16 جنوری 2019 10:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) جرمنی کی داخلی انٹلیجنس ایجنسی کی جانب سے اسلام اور مہاجرین کی مخالف سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ کی نگرانی بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹلیجنس ایجنسی کے سربراہ تھوماس ہالڈن وانگ نے برلن میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس پارٹی کے ارکان کے سیاسی جلسوں میں بیانات اور انتہا پسند گروپوں کے ساتھ مبینہ روابط کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

ہالڈن وانگ نے مزید بتایا کہ اس پارٹی کے یوتھ ونگ اور مشرقی جرمنی کے ایک رہنما کے حامیوں کے مابین دھڑے بندی کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ اس اعلان پر اپنے رد عمل میں اے ایف ڈی کے شریک سربراہ الیگزینڈر گاؤلینڈ نے کہا ہے کہ اس اقدام کے پیچھے سیاسی وجوہات کارفرما ہیں۔

متعلقہ عنوان :