انجلیق کربر، کیرولین وزنائیکی، ماریہ شراپوا، پٹرا کویٹوا اور نائومی اوساکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

بدھ 16 جنوری 2019 18:35

انجلیق کربر، کیرولین وزنائیکی، ماریہ شراپوا، پٹرا کویٹوا اور نائومی ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) جرمنی کی انجلیق کربر، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی، روسی ٹین کوئین ماریہ شراپوا، جمہوریہ چیک کی پٹرا کویٹوا اور جاپان کی نائومی اوساکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں جرمنی کی نامور ٹینس سٹار انجلیق کربر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کی مایا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن کی جوہانا لارسن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

انکی فتح کا سکور 6-1 اور 6-3 تھا۔ روس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے بھی میگا ایونٹ کا پہلا رائونڈ عبور کر لیا۔ انہوں نے انگلینڈ کی ہیرٹ ڈارٹ کو با آسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-0 سے مات دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا نے رومانیہ کی ارینا بیگیو کو شکست دیکر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا اور جاپان کی نائومی اوساکا نے پولینڈ کی ماگدا لینیٹی کو شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کی جبکہ وکٹوریہ آزارینکا پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :