کسانوں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:05

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی زیر صدارت ای کریڈٹ سکیم کے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں تمام سٹیک ہولڈرز ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز دیپالپور ،رینالہ ،اوکاڑہ،ایریا برانچ مینجرز،زرعی ترقیاتی بینک ،این ایس آر پی ،نیشنل بینک ،انچارج سروس سنٹر ایل آر ایم آئی ایس اوکاڑہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ای کریڈٹ کے تحت بلا سود قرضہ کی رقوم کو زمینداروں میں خوش اسلوبی کے ساتھ تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :