ہمارا جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہو سکتا ہے، امریکی نیوی

آبنائے تائیوان بین الاقوامی پانی کی گزرگاہ ہے اور اس میں سے گزرنے کا اختیار سبھی کے پاس ہے،بیان

جمعہ 18 جنوری 2019 15:10

ہمارا جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہو سکتا ہے، امریکی نیوی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) امریکی بحریہ نے کہاہے کہ اس بات کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا کہ امریکی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں ایک بار پھر داخل ہو جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیان امریکی نیول آپریشن کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے دیا ۔

(جاری ہے)

امریکی ایڈمرل نے جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں صحافیوں پر واضح کیا کہ اٴْن کے نزدیک آبنائے تائیوان بین الاقوامی پانی کی گزرگاہ ہے اور اس میں سے گزرنے کا اختیار سبھی کے پاس ہے۔ گزشتہ برس بھی امریکی جنگی بحری جہاز تین مرتبہ اسٹرٹیجک نوعیت کی اس آبنائے میں داخل ہو چکے ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران امریکا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ تائیوانی صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :