جشن جہلم 2019 شایان شان طریقے سے منا کر سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے گا
مارچ 2019 میں جشن جہلم کی اہم تقریبات ضمیر جعفری اسٹیڈیم جہلم، الطاف پارک جہلم اور مرکزی تقریب قلعہ روہتاس میں منعقدہونگی جس میں نیزا بازی سنگل و سیکشن ،ٹیبلو شو،لڈی، کبڈی،رقص، سپورٹس،مشاعرہ، والی بال ،کرکٹ،موسیقی، فوڈ فیسٹول،پھولوں کی نمائش،اسٹالز، تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز منعقد کیے جائینگے
عمر جمشید پیر 21 جنوری 2019 18:48
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا خصوصی انتظام بھی کیا جائے گا، انہوں نے تمام پروگراموں کے شاندار انعقاد کے حوالہ سے ہدایات جاری کی ہیں کہ جشن جہلم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران باہمی رابطوں کو موثر بنائیں اور اپنے ذمے ٹاسک کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں۔
انکا کہنا تھا کہ وہ جشن جہلم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پارک، سٹیڈیم اور روہتاس کا دورہ کریں گے اور وہاں عوامی تفریح کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کو جشن جہلم سے قبل مکمل رکھیں گے ان تقریبات کے کامیاب انعقاد یقینی بنایا جاسکے گا۔انہوں نے خواتین اور بچوں کے لئے میں مختلف قسم کے سٹالز اورفوڈ فیسٹول کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات اور سکولوں کی طرف سے لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش کے انتظامات اوردیگر محکموں کو اپنے اپنے ذمہ ٹاسک کو بروقت مکمل کرنے کی تاکیدکی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کا بندوبست کیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.