پاکپتن،ڈکیتی اور چوری کی چار وارتوں میں شہری لٹ گئے

منگل 22 جنوری 2019 19:10

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈکیتی اور چوری کی چار وارتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،موبوئل فونز، مویشی لوٹ لئے گئے ۔ پہلے واردات میں نہر 3-Lعارفوالا کے قریب سگریٹ کے سلزمین طارق سے دو مسلح ڈاکوئو ں نے گن پوائنٹ پر95000 روپے مالیت کی نقدی موبائل فون لوٹ کے لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں مسلح ڈاکوئو ں نے گن پوائنٹ پر چک محمد نگر کے صوفی ریسٹورنٹ سی 95000 روپے مالیت کی نقدی موبائل فون ایل سی ڈی لوٹ کے لے گئے۔تیسری واردات میںسات چور یوسف ،ظفر،منور وغیرہ چک محمد نگر کے اظہار ظفر کے احاطہ مویشیاں سے 140000روپے مالیت بکریاں چرا کر لے گئے۔چوتھی واردات میں چوراعجاز ،حسین وغیرہ چک محمد نگر کے محمد افضل کے احاطہ مویشیاں سے 35000روپے مالیت بکری چرا کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :