ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی ٹیکنالوجی نمائش میں 140 سے زائد ایوارڈز جیت لئے
ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کنزیومر الیکٹرانکس نمائش (سی ای ایس) میں 140 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کرلئے
منگل 22 جنوری 2019 21:13
ایل جی نے انگیجٹ، ٹیک ریڈار، پاپولر میکینکس، سلیش گیئر، ریویوڈ ڈاٹ کام، ٹیلی شیس اور دیگر اداروں سے بھی اولین اعزازات اپنے نام کئے۔ اس کے ساتھ کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہوم ایپلائنس، ہوم انٹرٹینمنٹ اور موبائل کمیونکیشن کٹیگریز میں بھی 17 ایوارڈز حاصل کئے۔
(جاری ہے)
ایل جی سگنیچر اولیڈ ٹی وی آر دنیا کا پہلا گھومنے والا ٹیلی ویڑن ہے جس نے رواں سال پوری نمائش میں تہلکہ مچا دیا اور اس نے ٹیکنالوجی کی مختلف بڑی میڈیا پبلیکشنز کی طرف سے 70 سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کئے۔ ایل جی کے سال 2019 کی گرام الٹرا لائٹ ویٹ لیپ ٹاپس نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی اور مختلف ٹیکنالوجی پبلیکیشنز بشمول ریویوڈ ڈاٹ کام، ٹرسٹڈ ریویوز اور ٹیلی شیئس نے اس کی جدت انگیز کارکردگی کا اعتراف کیا۔
ایل جی نے سی ای ایس 2019 نمائش میں انگیجٹ سے بیسٹ آف سی ای ایس، پی سی میگ سے بیسٹ آف سی ای ایس، ریویوڈ ڈاٹ کام کا ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ، سلیش گئیر کا ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ، ٹیلی شیئس سے سی ای ایس ٹاپ پکس، پاپولر میکینکس سے بیسٹ آف سی ای ایس 2019، ٹائمز گائیڈ سے بیسٹ ان شو 2019، ٹیک ریڈار سے دی بیسٹ ٹیک ایٹ دی شو، پاکٹ لائن سے بیسٹ آف سی ای ایس، ایچ ڈی گرو سے بیسٹ ان شو، سی ٹی اے مارک آف ایکسی لینس سے ویڈیو ڈسپلے پروڈکٹ آف دی ائیر، سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ سمیت مختلف اداروں سے ایوارڈز اپنے نام کئے۔
ایل جی کے 88 انچ اولیڈ 8Kٹی وی نے آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ، ماشابل سے بیسٹ ٹیک آف سی ای ایس 2019 اور ڈیجیٹل ٹرینڈز سے بیسٹ آف ٹی ویز آف سی ای ایس 2019 ایوارڈ اپنے نام کئے۔
ایل جی گرام 17 نے ریویوڈ ڈاٹ کام کا ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ، ٹیلی شئیس سے سی ای ایس ٹاپ پکس، ونڈوز سینٹرل سے بیسٹ آف سی ای ایس، آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ اپنے نام کئے۔ ایل جی گرام 2 ان 1 لیپ ٹاپ نے ٹرسٹڈ ریویز سے بیسٹ آف سی ای ایس ایوارڈ ، ایل جی ساوٴنڈ بار نے بیسٹ آف اننویشن کا سی ای ایس 2019 اور ایچ ڈی گرو کا بیسٹ آف سی ای ایس ایوارڈ، ایل جی ہوم بریو نے آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ، ٹرسٹ ریویو سے بیسٹ آف سی ای ایس 2019 ایوارڈ ، ایل جی اسٹائل نے آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ جبکہ ڈیلر اسکوپ سے 2019 امپیکٹ ایوارڈز ، ایل جی وی 40 تھنک نے بیسٹ آف اننویشن سے سی ای ایس 2019 بیسٹ آف اننویشن ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈ شامل ہیں۔
مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.