برسبین ٹیسٹ، کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی،

آئی لینڈرز کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائے، ڈکویلا نے 64 رنز بنائے، آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنالئے، پیٹ کمنز نے چار، اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے جہی رچرڈ سن نے تین، مچل سٹارک نے دو جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، مارکوس ہیرس 40 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ

جمعرات 24 جنوری 2019 18:06

برسبین ٹیسٹ، کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث سری لنکن ٹیم اپنی ..
برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) آسٹریلین بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈکویلا کے علاوہ کوئی بھی آئی لینڈر بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی، کینگروز بائولرز کی شاندار بائولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، ڈکویلا نے 64 رنز بنائے، آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنالئے اور اسکو سری لنکن اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 72 رنز کی ضرورت ہے، پیٹ کمنز نے چار، اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے جہی رچرڈ سن نے تین، مچل سٹارک نے دو جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے مارکوس ہیرس 40 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ جمعرات کع برسبین میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ شروع ہوا تو سری لنکن کپتان چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی طرف سے کرونارتنے اور تھریمانے اننگز کا آغاز کیا جو بہت مایوس کن تھا۔ کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی باعث سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ڈکویلا کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بلے باز کینگروز بائولرز کے سامنے نہ کھڑا ہوسکا اور پوری ٹیم یکے بعد دیگرے خزاں رسان پتوں کی طرح پویلین لوٹتی چلی گئی۔

تھریمانے 12، چندیمل 5، کرونارتنے 24، مینڈس 14، ڈی سلوا 5، روشن سلوا 9، سرنگا لکمل 7، پریرا 1، ڈکویلا 64، چامیرا صفر پر آئوٹ ہوئے۔ کمارا بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 144 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے 4، اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے جہی رچرڈ سن نے 3، مچل سٹارک نے 2 جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا کی طرف سے مارکوس ہیرس اور برنز نے اننگز کا آغاز کیا، برنز آسٹریلیا کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر سرنگا لکمل کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ عثمان خواجہ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بناکر پریرا کی گیند کا نشانہ بنے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کے سکور 144 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنالئے تھے جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی تھیں اور اسکو آئی لینڈر کو سکور برابر کرنے کے لئے مزید 72 رنز کی ضرورت تھی۔ مارکوس ہیرس 40 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ سری لنکا کی طرف سے سرنگا لکمل اور پریرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :