لبنان کی شام میں سیاسی حل سے مہاجرین کی واپسی کو مشروط کرنے کی پالیسی مسترد

بحران کے حل کے لیے نئے آئین کی تشکیل اور شامی مہاجرین کی گھروں کو واپسی کے لیے کوششیں کی جائیں،وزیرخارجہ

منگل 12 فروری 2019 13:57

لبنان کی شام میں سیاسی حل سے مہاجرین کی واپسی کو مشروط کرنے کی پالیسی ..
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) لبنان کے وزیرخارجہ جبران باسل نے شامی بحران کے حل کے لیے ایک نئے آئین کی تشکیل اور شامی مہاجرین کی گھروں کو واپسی کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں لبنان کے وزیرخارجہ جبران باسل نے شامی بحران کے حل کے لیے ایک نئے آئین کی تشکیل اور شامی مہاجرین کی گھروں کو واپسی کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ،انھوں نے کہا کہ ہم شام میں سیاسی حل سے مہاجرین کی واپسی کو مشروط کرنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شامی حکومت ذاتی جائیداد کے حقوق کے تحفظ اور فوجی خدمات کی ضمانت کے ذریعے مہاجرین کی واپسی کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔