وزیر تعلیم شفقت محمود سے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی ملاقات ،

پاک نیوی کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں پر گفتگو نئے نصاب میں میری ٹائم سے متعلق ٹاپک بھی شامل کیے جائیں،پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کو ملنے والی سکالرشپس بڑھائی جائیں، ریئر ایڈمرل وزیر تعلیم شفقت محمود کی سکالرشپس میں اضافے سے متعلق سیکرٹری کو چیئرمین ایچ ای سی سے بات کرنے کی ہدایت

منگل 12 فروری 2019 15:10

وزیر تعلیم شفقت محمود سے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی ملاقات ،
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے ملاقات کی جس پاک نیوی کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ہونے والی ملاقات میں ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کہاکہ نئے نصاب میں میری ٹائم سے متعلق ٹاپک بھی شامل کیے جائیں۔ ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کہاکہ پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کو ملنے والی سکالرشپس بڑھائی جائیں۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ پاک نیوی کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں سے مکمل تعاون کریں گے۔ وزیر تعلیم نے سکالرشپس میں اضافے سے متعلق سیکرٹری کو چیئرمین ایچ ای سی سے بات کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :