غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار 17سٹینو گرافرز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 15روز کی توسیع

منگل 12 فروری 2019 17:07

غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار 17سٹینو گرافرز کے جوڈیشل ریمانڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) احتساب عدالت نے آئی جی آفس میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار 17سٹینو گرافرز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 15روز کی توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نیب کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :