معروف کلاسیکل گائیک استادنذرحسین کی یاد میں’’استادنذرحسین آرٹ اکیڈمی ‘‘کا قیام

اکیڈمی میں کلاسیکل میوزک سے دلچسپی رکھنے والے طالب علموں کو موسیقی کے اسرارورموزبھی سکھائے جائیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 فروری 2019 13:05

معروف کلاسیکل گائیک استادنذرحسین کی یاد میں’’استادنذرحسین آرٹ اکیڈمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) برصغیرپاک وہند کے معروف کلاسیکل گائیک استادنذرحسین کی یاد میں’’استادنذرحسین آرٹ اکیڈمی ‘‘کا قیام،تفصیلات کے مطابق ’’رات پھیلی ہے تیرے سرمئی آنچل کی طرح ‘‘جیسے سینکڑوں گیتوں اور غزلوں کی شہرہ آفاق دھنیں بنانے والے صدارتی ایوارڈیافتہ تمغہ حسن کارکردگی کے حامل میوزک ڈائریکٹروکلاسیکل گائیک استادنذرحسین کی سالانہ برسی پر ان کے بیٹے کلاسیکل گائیک اسدعلی بنجارہ نے ’’استادنذرحسین آرٹ اکیڈمی ‘‘بنانے کا اعلان کیا ہے،جس میں کلاسیکل گائیکی کی کلاسز،آڈیو،ویڈیوپروڈکشن وریکارڈنگز ،فیشن شوزاورمیوزک مینجمنٹ کا کام کیا جائیگا،اس آرٹ اکیڈمی میں کلاسیکل میوزک سے دلچسپی رکھنے والے طالب علموں کو موسیقی کے اسرارورموزبھی سکھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کلاسیکل گائیک اسدعلی بنجارہ نے باؤ جی سے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ اپنے والد استادنذرحسین کی پہلی برسی 31مارچ کو منائیں گے جس میں پاک وہندکے نامورفنکارشرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :