اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے لیے تشکیل کردہ فیڈرل کمیشن کا اجلاس

تین سب کمیٹیوں نے سفا رشات پیش کیں ،تفصیلی بحث ہوئی مسودہ کو حتمی شکل دینے کے لئے اس پر مزید بحث کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 فروری 2019 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے لیے تشکیل دیئے گئے فیڈرل کمیشن کا اجلاس سی ڈی ے ہیڈ کوارٹرز میں جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فیڈرل کمیشن کے کنونیئر، چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے جبکہ کمیشن کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔کمیشن کے گزشتہ اجلاس کے دوران بنائی گئی تین سب کمیٹیوں نے اجلاس کے دوران اپنی سفا رشات پیش کیں جن پر تفصیلی بحث کی گئی۔

اجلاس میںکنسلٹنٹ فرموں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے TORsکو حتمی شکل دینے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے اشتہار اورTORs کامسودہ پیش کیا جس پر کمیشن کے ممبران نے غور کیا تاہم مسودہ کو حتمی شکل دینے کے لئے اس پر مزید بحث کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے لئے اہم پہلوں کی سٹڈی کے حوالے سے بنائی گئی سب کمیٹی نے بھی اپنی تجاویز اور سفارشات کمیشن کے اجلاس میں پیش کیں۔

اس سلسلے میں اجلاس نے فیصلہ کیا دو ہفتوں کے اندر ایک جا مع رپورٹ مرتب کی جائے جو تمام اہم پہلوئوں کا احا طہ کرے۔ عوام الناس کی رائے لینے کے حوالے سے اجلاس نے یہ فیصلہ کیا کہ ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (EPA)تمام سٹیک ہولڈرز کی ایک ورکشاپ کے انعقاد کے لئے دو ہفتوں میں تجاویز پیش کریں گے۔ اس ورکشاپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں جن میں سرکاری ملازمین، سی ڈی اے کے سا بقہ چیئرمین، مختلف سیکٹروں کے رہائشی ، چیمبر آف کا مرس ،کچی آبادیوں کے رہائشی ، میڈیا پرسن اور طلباء کو مدعو کیا جائے گا کہ وہ ما سٹر پلان پر نظر ثا نی کے لئے بنا ئے جانے وا لے کمیشن کو اپنی تجا ویز اور آراء سے آگاہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :