سعودی وزارت محنت نے عیداوردیگر مواقع پردستیاب چھٹیوں کی تفصیلات جاری کردیں

عیدین پر چار،چار،کسی ملازم کے ہاں ولادت پر تین ،شادی اوررشتہ دار کی وفات پر پر پانچ ،پانچ روز کی چھٹی

پیر 11 مارچ 2019 15:30

سعودی وزارت محنت نے عیداوردیگر مواقع پردستیاب چھٹیوں کی تفصیلات جاری ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) وزارت محنت و سماجی بہبود نے بتایا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات 4دن کی ہونگی۔ ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے 29رمضان المبارک کو ملازمین ڈیوٹی دینگے۔ اگلے روز سے عید الفطر کی 4روزہ چھٹی شروع ہوجائیگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت محنت نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ میں تحریر کیا کہ عید الاضحی کی چھٹی بھی 4دن کی ہوگی۔

(جاری ہے)

شروعات وقوف عرفہ سے ہوگی جبکہ یوم الوطنی کی چھٹی یکم میزان کو ہوگی اور اگر کسی کی ہفت روزہ چھٹی اس روز آرہی ہوگی تو اسے یوم الوطنی کی چھٹی کے بدلے یکم میزان سے ایک دن قبل یا ایک دن بعد دیدی جائیگی۔ اگر یوم الوطنی عید الفطر یا عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران آئیگا تو ایسی صورت میں اسکے بدلے کوئی چھٹی نہیں دی جائیگی۔ وزارت محنت نے مزید بتایا کہ اگر کسی ملازم کے یہاں ولادت ہوئی ہو تو ایسی صورت میں اسے 3دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ملے گی۔ شادی پر 5دن کی چھٹی ہوگی۔ بیوی کی وفات یا اپنے قریبی اور ثانوی درجے کے رشتہ داروں کی وفات پر بھی اتنے ہی دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ کا استحقاق ہے۔

متعلقہ عنوان :