نیوزی لینڈ میں کئی کمپنیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری اپنی اشتہاری مہمات ختم کر دیں

منگل 19 مارچ 2019 16:22

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں کئی کمپنیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری اپنی اشتہاری مہمات منگل کو ختم کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مناظر فیس بک پر دکھائے جانے اور حملہ آور کا منشور ٹوئٹر پر جاری کیے جانے کے بعد ان کمپنیوں نے احتجاجا یہ قدم اٹھایا ۔ ملک میں اشتہارات چلانے والی کمپنیوں کی تنظیم نے بھی ایک روز قبل کمپنیوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے اپنے اشتہارات ایسے پلیٹ فارمز سے ہٹا لیں، جن پر حملوں کا مواد جاری کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ حکومت اور کمپنیوں کا مطالبہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اصلاحات متعارف کرائیں۔