سابق امریکی صدر باراک اوباماچھ اپریل کو برلن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے

بدھ 20 مارچ 2019 12:18

سابق امریکی صدر باراک اوباماچھ اپریل کو برلن میں نوجوانوں سے خطاب کریں ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما چھ اپریل کو جرمن دارالحکومت برلن میں اپنے ایک دورے کے دوران نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ اعلان امریکی شہر شکاگو میں باراک اوباما فاؤنڈیشن کی طرف سے کیا گیا۔ ستاون سالہ سابق امریکی صدر اوباما برلن جانے سے پہلے جرمن شہر کولون میں بھی رکیں گے۔ برلن میں اوباما کی یورپ بھر سے آنے والے اور سول سوسائٹی کے فعال نمائندوں کے طور پر تقریبا تین سو نوجوانوں سے یہ ملاقات شہر کے ٹاؤن ہال میں ہو گی۔