بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے میٹرک امتحانات کو نقل سے پاک قراردیدیا
ڈاکٹرنعیم خان نے مثالی امتحانات کا اہتمام کرنے پر کے آئی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کو مبارکباد پیش کردی
منگل 2 اپریل 2019 23:52
(جاری ہے)
وائس چانسلر نے بوائز ہائی سکول سکیمدان سکردو، گرلز ہائی سکول کشمراہ اور گرلز ہائی سکول حسین آباد سکردو میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور امتحانات میں شریک طلباء کو خصوصی ہدایات دیں۔
ڈاکٹرنعیم نے کہا کہ KIUکے وائس چانسلر نے دیگر تدریسی وتحقیقی، قومی و بین الاقوامی راوبط قائم کرنے سمیت امتحانی نظام میں قابل قدر اصلاحات کا نفاذ کیا ہے، جس کے واضح اثرات آج میٹرک امتحانات کیلئے قائم امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد دیکھنے کو ملا۔ سوائے گرلز ہائی سکول حسین آباد میں تین طلباء سے نقل کے چھوٹے چھوٹے پرزے برآمد ہونے کے علاوہ مجموعی طور پر نہایت شفاف اور پرامن امتحانات منعقد ہورہے تھے۔جس طرح KIUپورے گلگت بلتستان میں میٹرک و دیگر امتحانات کا اہتمام منظم طریقے سے کررہی ہیں، وہ نہایت قابل ستائش ہے۔ میں KIUبورڈ کو ملک کے کسی بھی امتحانی بورڈ سے کم نہیں سمجھتا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ نقل کا سہارا لیکر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ عصر حاضر کے چیلنجز سے نبٹنے کیلئے نقل کا نہیں ، محنت کا سہارا لینے کی ضرورت ہے۔ یہی بچے کل کو یونیورسٹیوں میں آئیں گے اور مستقبل میں ملک و قوم کی بھاگ دوڑ انہی کے ہاتھ میں ہونگے۔ اساتذہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بچے بچیوں کو اس نوعیت کی تعلیم و تربیت کریں کہ وہ کامیابی کا زینہ چڑھنے کیلئے کسی قسم کی ناجائز ذرائع کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم خان نے مثالی امتحانات کے اہتمام پر وائس چانسلر KIUڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے حکام کو مبارکباد دی ۔مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.