وفا چوہدری نے ’ ’دنیا رنگ رنگیلی‘‘میں شائقین کے دل موہ لیے

رحیم یار خان میں جب بھی پرفارم کیا بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔وفا چوہدری

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 اپریل 2019 12:44

وفا چوہدری نے ’ ’دنیا رنگ رنگیلی‘‘میں شائقین کے دل موہ لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) وفا چوہدری نے ’ ’دنیا رنگ رنگیلی‘‘میں شائقین کے دل موہ لیے،تفصیلات کے مطابق نور محل تھیٹر رحیم یار خان میں جاری سٹیج ڈرامہ ’ ’دنیا رنگ رنگیلی‘‘میں معروف اداکارہ وفا چوہدری نے دھماکے دار ڈانس پرفارمنس سے ڈرامہ شائقین کے دل موہ لیے،اداکارہ وفا چوہدری کا کہنا ہے کہ جب بھی رحیم یار خان میں جب بھی پرفارم کیا بے حد پزیرائی حاصل ہوئی،انہوں نے مزید کہا کہ رحیم یار خان کے عوام نے جتنی عزت دی اسے فراموش نہیں کرونگی،پرستاروں کی داد اور پیار ،محبت سے فنکار کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ۔