پشاور ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،کھانے کے معیار اور کینٹین کی صفائی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

جمعرات 11 اپریل 2019 14:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء)خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے ایم پی اے ہاسٹل میں کارروائی کے دوران کھانے کے معیار اور کینٹین کی صفائی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سیل کردیا۔

(جاری ہے)

کے پی فوڈ اتھارٹی نے ایم پی اے ہاسٹل میں کارروائی کی اور جائزہ کے دوران ہاسٹل کی کینٹین کی صفائی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا گیا۔ کینٹین میں نکاسی کا نظام بھی ٹھیک نہیں ہے۔