فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں، نیلم منیر

منگل 16 اپریل 2019 11:43

فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں، نیلم منیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) نامور اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ادب کے بنا ادھورا ہے ، دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہترین اور معیاری کتابیں زندگی گزارنے کے لئے راستے کا تعین کرتی ہیں ، بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتابوں اور ادب سے پاکستانی قوم کا تعلق کم ہوتا جارہا ہے ہمیں اپنے بچوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ کتاب بہترین دوست ہے ، نوجوانوں کو زیادہ ادبی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

نیلم منیر نے کہا کہ امجد اسلام ، ناصر کاظمی ، احمد فراز اور پروین شاکر میرے پسندیدہ شاعر ہیں فارغ اوقات میں ان کی کتابوں کا مطالعہ کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :