بعد از موت‘ کی زندگی پربیان دینے والی بنگلہ دیشی اداکارہ پر ملحد ہونے کا الزام

جمعرات 18 اپریل 2019 23:16

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) بنگلہ دیش کی نامور ٹی وی اداکارہ اور ماڈل 24 سالہ صفا کبیر نے اپنے ملحد ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔اداکارہ نے یہ وضاحت لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور خود کو ’ملحد‘ کہے جانے کے بعد کی ہے۔صفا کبیر کو لوگوں نے اس وقت ’ملحد‘ قرار دینا شروع کیا جب کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک ریڈیو پروگرام میں بعد از موت کی زندگی پر بات کی۔

(جاری ہے)

صفا کبیر نے ایک ریڈیو پروگرام کے دوران اپنی پیشہ ورانہ زندگی سمیت دیگر معاملات پر بھی بات کی۔ماڈل و اداکارہ نے بعد از موت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’در اصل وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پر یقین نہیں رکھتیں‘۔24 سالہ اداکارہ نے وضاحت کی تھی کہ دراصل وہ ہر اس بات پر یقین نہیں کرتیں جو انہوں نے دیکھی نہیں ہوتی، اس لیے وہ بعد از موت کی زندگی پر یقین نہیں رکھتیں۔صفا کبیر کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اداکارہ کو ’ملحد‘ قرار دینا شروع کیا اور کہا کہ اداکارہ قیامت سے ہی انکار کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :