نمبر پانچ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیم کے مفاد میں ہوگا ، سرفراز احمد

جمعہ 19 اپریل 2019 14:42

نمبر پانچ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیم کے مفاد میں ہوگا ، سرفراز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ نمبر پانچ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیم کے مفاد میں ہوگا ۔ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اندازہ ہے کہ میری بیٹنگ ٹیم کیلئے کتنی اہمیت رکھتی ہے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ میں نمبر پانچ پر کھیلوں جو ٹیم کے مفاد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ ویسے تو میں اوپنر سے نمبر ’9‘ تک کھیل چکا ہوں تاہم اب وقت ہے کہ میں طے کروں کہ کس نمبر پر کھیلوں اور مناسب یہی ہے کہ نمبر پانچ پر بیٹنگ کروں جو میرے اور ٹیم کیلئے اچھا ہے۔یاد رہے کہ سرفراز احمد نے انگلینڈ میں دس ون ڈے میں پانچ اننگز پانچویں نمبر کھیلیں جس میں انہوں نے ایک سینچری اور دو نصف سینچریوں کے ساتھ 300 رنز اسکور کیے۔

متعلقہ عنوان :