فرنچ اوپن ٹینس، برطانوی کھلاڑیوں ڈین ایونز نے مینز، جوہانا کونتا اور کیٹی بولٹر نے ویمنز سنگلز مین ڈرا میں جگہ بنا لی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:17

فرنچ اوپن ٹینس، برطانوی کھلاڑیوں ڈین ایونز نے مینز، جوہانا کونتا اور ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) برطانوی کھلاڑیوں ڈین ایونز مینز، جوہانا کونتا اور کیٹی بولٹر آئندہ ماہ شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے ویمنز سنگلز مین ڈرا میں شامل ہو گئیں۔ سال کا دوسرا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ 20 مئی سے 9 جون تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر 89 ایونز نے دو برسوں میں پہلی بار رینکنگ کی بنیاد پر میگا ٹورنامنٹ کے مین ڈرا تک رسائی حاصل کی ہے اور وہ ایونٹ میں ہم وطن کھلاڑیوں کائل ایڈمونڈ اور کیمرون نوری کو جوائن کریں گے جبکہ جوہانا کونتا اور کیٹی بولٹر نے ویمنز سنگلز مین ڈرا میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :