ج*بجٹ اہداف کا حصول‘ایف بی آر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

ا*تمام ملازمین کو آئندہ 30جون تک چھٹی کی درخواست نہ دینے کی ہدایت

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

ج*بجٹ اہداف کا حصول‘ایف بی آر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) بجٹ اہداف کے حصول کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی،جاری سرکلر میں تمام ملازمین کو آئندہ 30 جون تک چھٹی کی درخواست نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مراسلہ کے مطابق تمام ملازمین بجٹ اہداف کے حصول کیلئے کوششیں تیز کریں،مالی سال کی چوتھی سہ ماہی شروع ہوچکی ہے،بیرون ملک کیلئے چھٹی کی درخواستوں پرآئندہ مالی سال کے آغاز پر کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :