بحرین میں بچوں کے لیے انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عنقریب

انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کے لیے شوریٰ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 22 اپریل 2019 14:42

بحرین میں بچوں کے لیے انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عنقریب
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2019ء) بحرین میں سوشل میڈیا پر گزشتہ دو چار روز سے ایک ہنگامہ برپا ہے۔ اس کی وجہ یہ خبر ہے کہ بحرین میں حکومت کی جانب سے انرجی ڈرنکس پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ انرجی ڈرنکس کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ انرجی ڈرنکس پر پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ دُوسری جانب حکومت نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ مملکت میں انرجی ڈرنکس پر صرف 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے لگائی جا رہی ہے۔

بالغ افراد پر انرجی ڈرنکس کی فروخت پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔

(جاری ہے)

کم سن افراد پر انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کا مقصد اُن کی صحت کو لاحق خطرات سے بچانا ہے۔ شوریٰ کونسل کی جانب سے بچوں کے لیے انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس حوالے سے قانون سازی کر کے انرجی ڈرنکس کی مفت تقسیم کو بھی رکوائے گی اور اس کی تشہیر پر بھی پابندی عائد کروائے گی۔ شوریٰ کے مطابق آج کل بچے انرجی ڈرنکس کے رسیا ہو گئے ہیں، جن میں کیفین کی ڈھیر مقدار ہوتی ہے۔ ان کے کثرتِ استعمال سے بچوں میں ڈپریشن، چڑچڑا پن، ذیا بیطس اور دِل کے امراض جنم لے رہے ہیں۔ اس طرح بحرین میں نئی نسل کی صحت کے لیے ڈھیر خطرات بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :