چیف جسٹس کی مصروفیت کیوجہ سے ڈاکٹر عبد القدیر کی نقل و حرکت محدود کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے 9مئی تک ملتوی

جمعہ 26 اپریل 2019 13:13

چیف جسٹس کی مصروفیت کیوجہ سے ڈاکٹر عبد القدیر کی نقل و حرکت محدود کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مصروفیت کی بناء پر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے 9مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ڈاکٹر عبد القدیر خان کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر میری نقل و حرکت پر محدود کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گھر کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکار اور رکاوٹوں کو ہٹایا جائے۔تعلیمی اداروں کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی۔ملاقات کیلئے آنے والے سرکاری افسران اور میڈیا سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کے آر ایل کے سربراہ کے طور پر جو سکیورٹی مہیا کی گئی تھی وہ واپس کی جائے اورنقل و حرکت اور نظر بندی سمیت تمام پابندیوں کو ختم کیا جائے۔