گرڈاسٹیشن کی تعمیر سے متاثرہونے والوں کومتبادل پلاٹ الاٹ کردیئے گئے

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

ملتان ۔18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) فاطمہ جناح ٹائون ڈی بلاک میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے متاثر ہونے والے الاٹیز کو متبادل پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کر دئے گئے ہیںقرعہ اندازی ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے چوہدری محمد انور کی سربراہی میں ہوئی ،ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ خالد جاوید ،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ رانا توقیر الہی ،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل صابر ثقلین اور ایل سے سی برانچ کے نمائندے قرعہ اندازی میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

۔متاثر ہونے والے 7مرلہ پلاٹوں کی تعداد 16ہے۔قرعہ اندازی کا عمل الاٹیز کی موجودگی میں شفاف طریقہ سے کرایا گیا جبکہ قرعہ نکالنے کیلئے قرعہ اندازی میں شامل الاٹیز میں سے ہی 2آدمیوں کو نامزد کیا گیا ۔قرعہ اندازی تمام الاٹیز کی موجودگی میں کی گئی ۔