ْ رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو شکست دیکر روم ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 20 مئی 2019 16:10

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) معروف ٹینس سٹار رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو شکست دیکر روم ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا، اسپینش کھلاڑی نویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

(جاری ہے)

روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں رافیل نڈال نے نوواک جوکووچ کے خلاف جارحانہ آغاز کیا، پہلے سیٹ میں بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں عالمی نمبر ایک جوکووچ نے بھرپور کم بیک کیا اور چھ چار سے سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے اور آخری سیٹ میں نیڈال پھر حریف پر حاوی ہوگئے اور سیٹ چھ ایک سے جیتنے کے ساتھ ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :