وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

پیر 20 مئی 2019 18:11

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے پیر کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تعلیم نے آسٹریلین ہائی کمشنر کو تعلیم کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ شرح خواندگی کو بڑھانا اور سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا اہم ترجیحات ہیں، اسلام آباد میں گیارہ ہزار بچے سکولوں سے باہر تھے، جن میں چھ ہزار بچوں کو سکولوں میں لا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافے کے لیے ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں، سکل ٹریننگ پرکام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر تعلیم کے میدان میں کام کر رہے ہیں، پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم پر کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے تعلیم کے شعبے میں کی جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :