ادارہ یتیم خانہ دارالعلوم تدریس القرآن ایبٹ آباد میں چیئرٹی افطار ڈنر کل ہو گا، کمشنر ہزارہ مہمان خصوصی ہوں گے

جمعرات 23 مئی 2019 14:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ادارہ یتیم خانہ دارالعلوم تدریس القرآن ایبٹ آباد میں چیئرٹی افطار ڈنر کل جمعہ کو ہو گا، کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین محمد ساجد اعوان کے مطابق ادارہ یتیم خانہ اپنے قیام سے لیکر اب تک یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کی ذمہ داری نبھا رہا ہے، بچوں کو روزمرہ کی تمام ضروریات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے، عوام کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ ان یتیم بچوں کو بھی بہتر مستقبل مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :