جرمنی چین کے داخلی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے، چینی حکومت

اتوار 26 مئی 2019 13:30

بیجنگ۔ 26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) چین نے جرمنی پر اپنے داخلی معاملات میں دخل اندازی کا الزام عائد کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں حکام نے جرمنی سے اپنی غلطی کو تسلیم کرنے اور اپنی پالیسی کو تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کا یہ بیان جرمن حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ کے دو شہریوں کو سیاسی پناہ دینے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ بیجنگ حکام کے بقول جرمنی کو نہ تو مجرموں کو برداشت کرنا چاہیے اور نہ ہی چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا چاہیے۔ دوسری جانب چینی حکام نے ہانگ کانگ میں تعینات جرمن نمائندے کو ایک ہنگامی ملاقات کے لیے بھی طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :