برٹش اوپن سکوائش، مصری کھلاڑیوں محمد ایلشوربگے اور نوران گوہر نے بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لئے

پیر 27 مئی 2019 17:17

برٹش اوپن سکوائش، مصری کھلاڑیوں محمد ایلشوربگے اور نوران گوہر نے بالترتیب ..
نوٹنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) مصری کھلاڑیوں محمد ایلشوربگے اور نوران گوہر نے برٹش اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لئے۔

(جاری ہے)

لندن میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں مصر کے سٹار کھلاڑی محمد ایلشوربگے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی علی فراغ کو 11-9، 5-11، 11-5 اور 11-9 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز فائنل میں مصر کی نوران گوہر نے حریف فرانسیسی کھلاڑی کامیلی سرم کو 11-3، 11-8 اور 11-3 سے زیر کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :