کرس پریٹ اور کیتھرین شوارزینگر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پیر 10 جون 2019 11:40

کرس پریٹ اور کیتھرین شوارزینگر شادی کے بندھن میں بندھ گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) ہالی وڈ اداکار کرس پریٹ نے معروف اداکار آرنلڈ شوارزینگرکی بیٹی و مصنفہ کیتھرین شوارزینگر سے شادی کر لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کرس پریٹ اور کیتھرین شوارزینگر ہفتہ کو شادی کے بندھن میں بندھے۔

(جاری ہے)

کرس پریٹ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہم دونوں کے لئے زندگی کا سب سے خوبصورت دن ہے، ہمیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر بے حد خوشی ہے، ہمارا ساتھ دینے پر پم اپنی فیملی اور دوستوں کے بے حد شکرگزار ہیں اور بالخصوص اٹلی کے فیشن ڈیزائنر جیورجیو ارمانی کے جنہوں نے میرے اور کیتھرین کے لئے بہترین کپڑے ڈیزائن کئے۔

متعلقہ عنوان :