کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیاجائیگا‘چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر قصور

پیر 10 جون 2019 15:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) عطائیوں کیوجہ سے بے شمار بیماریاںپھیل رہی ہیں‘کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیاجائیگا‘عطائیوں کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر قصورڈاکٹر نذیراحمدنے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے ‘ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہے جس کیوجہ سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آرہی ہیں‘لوگو ںکو چاہئیے کہ وہ عطائیوں کے پاس نہ جائیں بلکہ ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے ہی رجوع کیاجائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ڈرگ انسپکٹراورمحکمہ صحت کا عملہ باقاعدگی سے شہری اور دیہی علاقوں میں چیکنگ کررہاہے اور عطائیوں کے مکمل خاتمے تک عطائیوں کیخلاف بھرپور انداز سے کارروائی جاری رکھیں گے کسی کو انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :