ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کا اچانک دورہ

جمعرات 13 جون 2019 13:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے بچوں کی او پی ڈی، مختلف وارڈوں، لیبارٹری، انتظار گاہوں اور ہسپتال انتظامیہ کے دفاتر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماہر امراض اطفال اور ڈی ایم ایس سے ملاقات کی اور ہسپتال کے معاملات اور درپیش مسائل سے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے دوران لیبارٹری ٹیکنیشن کو لیبارٹری کے اندر سگریٹ نوشی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور موقع پر متعلقہ لیب ٹیکنیشن کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے مریضوں اور بچوں کی بہتر نگہداشت، پانی کی فراہمی اور صفائی کے نظام میں موجود خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم ایس کو متبنہ کیا کہ مستقبل میں اس قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داریوں کے خلاف قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :