ایف آئی اے کارکردگی، ایک ماہ میں 22اشتہاریوں سمیت 87ملزمان گرفتار

منگل 18 جون 2019 18:38

ایف آئی اے کارکردگی، ایک ماہ میں 22اشتہاریوں سمیت 87ملزمان گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) : ایف آئی اے فیصل آباد نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں 87ملزمان کو گرفتار کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے گذشتہ ماہ مئی 2019ء کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث 87ملزمان کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 22اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں جو مختلف نوعیت کے مقدمات مطلوب تھے ۔ ترجمان ایف آئی اے فیصل آباد امانت نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ مئی2019 کے دوران 10 ریڈ کئے گئے جبکہ مختلف کیسزمیں 110انکوائریاں مکمل کی گئیں ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد نے اس عرصہ کے دوران 33کیسز مکمل کرنے کے علاوہ 49ملازمان کے خلاف چالان بھی عدالت میں پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :