فیس بک کا اپنی ’’ لیبرا ‘‘ کے نام سے کریپٹو کرنسی شروع کرنے کا اعلان

مقصد سمارٹ ڈیوائسس کے ذریعے کم قیمت عالمی ادائیگیوں کے نظام کو دستیاب بنانا ہے

منگل 18 جون 2019 22:48

سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) فیس بک نے منگل کے روز اپنی ’’ لیبرا ‘‘ کے نام سے کریپٹو کرنسی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس اقدام کا مقصد سمارٹ ڈیوائسس کے ذریعے کم قیمت عالمی ادائیگیوں کے نظام کو دستیاب بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

لیبرا کو ’’نئی گلوبل کرنسی ‘‘ سے تعبیر کیاجارہا ہے اور اس کا آغاز آئندہ سال س ہونے جارہا ہے جسے مالیاتی سروسز اور آن لائن تجارت میں غیر منافع بخش اور کمپنیوں سمیت پچیس کے قریب شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے ۔نئی کرنسی کو ریئیل ایسٹس کی حمایت حاصل ہوگی اور یہ باضابطہ کرنسی ہوگی ۔ منگل کے روز ہونے والے اعلان کے مطابق یہ فیس بک کے اپنے ڈیجیٹل وائلٹ کیلبرا اور دیگر سروسز کے ذریعے دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :